ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: غیر قانونی بیف لے جانے کے الزام میں چار افراد گرفتار۔300کیلو گرام بیف سمیت کار ضبط

پتور: غیر قانونی بیف لے جانے کے الزام میں چار افراد گرفتار۔300کیلو گرام بیف سمیت کار ضبط

Mon, 11 Mar 2019 23:18:47    S.O. News Service

پتور11؍مارچ (ایس او نیوز) ہاسن سے بی سی روڈ پر پہنچانے کے لئے ماروتی اومنی کار میں غیر قانونی طور پر بیف لے جانے کے الزام میں اپن انگڈی پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمین کی شناخت محمد صہیب، سید وسیم، سلیم خان اور شبا شریف کے طور پر کی گئی ہے، جو کہ ہاسن کے رہنے والے ہیں۔ اپن انگڈی پولیس کے بیان کے مطابق جب اس نے تلاشی کے لئے اومنی کار کو روکا تو اس کے اندر300کیلو گرام بیف رکھا ہواتھا جو بی سی روڈ کسی کے یہاں پہنچانے کے لئے لے جایا جارہاتھا۔پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ بیف سمیت کار بھی ضبط کرلی ہے جس کی جملہ مالیت کا اندازہ 1,35,000روپے لگایا گیا ہے۔ اس ضمن میں اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: